پسرور: نیب نے اسحاق ڈار کا کنٹرول شیڈ ضبط کر لیا، ذرائع: ہمیں نہیں معلوم ملکیت کس کی ہے: محکمہ مال

31 جنوری 2018 (22:28)

پسرور: ذرائع کے مطابق نیب نے تحصیل پسرور میں کنگرہ سبز کوٹ روڈ پر واقع ایک بڑا پولٹری فارم (کنٹرول شیڈ) کو ضبط کر لیا۔ شیڈ کے مین گیٹ کو سِیلڈ کرکے وہاں ایک بورڈ نصب کردیا گیا ہے جس پر لکھا ہوا ہے کہ یہ ضبط شدہ پراپراٹی نیب کے زیر قبضہ ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ پراپرٹی مبینہ طور پر سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ملکیت تھی جسے عدالت کے حکم پر ضبط کیا گیا۔ تاہم محکمہ مال پسرور نے کنٹرول شیڈ کی ملکیت کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔