عاصمہ شہید کیس:مجرم مجاہد آفریدی کو بین الاقوامی قانون کے مطابق انٹرپول کے ذریعے بیرونی ملک سعودی عرب سے منگوایا جائے:عمائدین لکی مروت قبیلہ

31 جنوری 2018 (22:11)
عاصمہ شہید کیس:مجرم مجاہد آفریدی کو بین الاقوامی قانون کے مطابق انٹرپول کے ذریعے بیرونی ملک سعودی عرب سے منگوایا جائے:عمائدین لکی مروت قبیلہ

 ضلع کوہاٹ کے پی کے میں گذشتہ روز پیش ہونے والے واقعے کے خلاف لکی مروت قبیلے کے عمائدین نے نیشنل پریس کلب اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ معصوم عاصمہ کوشہید کرنے والا مجرم مجاہد آفریدی خیبر پختونخوا پولیس کی غفلت کی وجہ سے بیر ونی ملک فرارہوا ،عاصمہ جو کہ شعبہ میڈکل کی طالب علم تھی اور چھٹیوں پر گھر آئی تھی، مجرم مجاہد آفریدی نے گھر کے سامنے رکشہ سے اترتے وقت گولیا ں چلائی، تین گولیاںلگنے کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کرنے کے دوران ویڈیو پیغام میں مجاہد آفریدی کا نام لے رہی تھی۔نجی چینل کو انٹرویودیتے ہوئے کے پی کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایسے حادثات اور واقعات روز ہمارے معاشرے میںرونماہوتے ہیں۔پرویز خٹک کے بیان کے خلاف علاقہ عمائدین نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کا رخ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ عہد ہ ایک ذمہ دار ی کا عہد ہ ہوتا ہیں، انہوں نے مزید کہا وزیراعلیٰ پروپز خٹک نے غیر ذمہ داری کا مظاہر ہ کرتے ہوئے مروت قوم کی دل آزاری کی ہیں، پختون روایا ت میں ایک دوسرے کے ساتھ غم ودرد شریک کرتے ہیں، جبکہ پرویز خٹک نے ہمارے زخموں پر نمک چڑھائی ہیں۔ پریس کانفرنس میں موجود پختون قوم مروت رہنمائوں میں بریسٹر شیر افضل خان مروت ، پی ایم ایل ق کے رہنمااجمل خان وزیر ،کمال خان مروت صدر مروت سوسائٹی ، سمیع اللہ خان مروت چیئرمین مروت سوسائٹی اور فاورق جا ن خان مروت ایڈوکیٹ نے پر ویز خٹک کی بیان پر شدیدالفاظ میں مذمت کی او رچیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ عاصمہ کیس کی خود نگرانی کریں۔ اور مجرم کو بین الاقوامی قانون کے مطابق انٹرپول کے ذریعے بیرونی ملک سعودی عرب سے منگوایا جائے۔