پٹرول 2.98، ڈیزل 5.92 ، مٹی کا تیل 5.94 روپے لٹر مہنگا

31 جنوری 2018 (21:48)

 پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔ وزارت خزانہ سے جاری اعلامیہ کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 48 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا، ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 42 پیسے فی لٹر اضافہ کر دیا گیا جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 94 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 43 پیسے فی لٹر اضافہ کر دیا گیا ہے۔ پٹرول کی قیمت میں اضافے سے 84 روپے 91 پیسے فی لٹر ہو گئی، ڈیزل کی نئی قیمت 95 روپے 83 پیسے فی لٹر مقرر ہوئی ہے۔ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 70 روپے 26 پیسے فی لٹر مقرر ہوئی ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 64 روپے 30 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی