عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے استعفے کے معاملے پر بڑا یوٹرن لے لیا،اپنی علالت کے بعد پہلی مرتبہ شیخ رشید پارلیمنٹ ہاﺅس آئے تو صحافیوں نے گھیر لیا، پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے اجلاس کے بعد جب صحافیوں نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے اپنا استعفیٰ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادیا ہے، تو شیخ رشید نے غیر رسمی گفتگو میں وجہ پیش کرتے ہوئے کہاکہ اب وقت ہی گزر گیا ، اب ضرورت بھی نہیں رہی، یکے بعددیگر ایک اور سوال ہواکہ آپ کی طبیعت ابھی بھی بوجھل لگ رہی ہے جس پر شیخ رشید نے کہاکہ اپنڈکس آپریشن کے بعد ابھی بھی پوری طرح صحت بحال نہیں ہوئی، ابھی تک بھی ایک سو دو اور ایک سو تین پر بخار رہتاہے، شائد آپریشن کے زخم بھرنے تک ایسا رہے .
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38