حکومت نے لاہور سمیت ملک بھر میں 85ہزار رجسٹرڈ ادویات کی قیمتوں میں 2 اشاریہ 91 فیصد اضافہ کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق ملک میں پہلے ہی بدترین مہنگائی کی وجہ سے غر یب آدمی کے پاس علاج کروانا مشکل ہو چکا ہے ان حالات میں اب مریضوں کو بھی حکومت نے نہ بخشا۔ حکومت کی جانب سے 85 ہزار رجسٹرڈ ادویات کی قیمتوں میں 2 اشاریہ 91 فیصد اضافہ کر کے مریضوں پر بم گرا دیا۔ ان ادویات میں جان بچانے والی 750 ادویات کی قیمتیں بھی بڑھا دی گئیں۔ اس حوالے سے حکومت کی جانب سے مراسلہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024