عاصمہ رانی کی بہن نے عمران خان سے انصاف کا مطالبہ کردیا,کے پی پولیس طاقتور اور بااثر لوگوں کے خلاف کارروائی نہیں کرتی: صفیہ رانی

31 جنوری 2018 (19:05)
عاصمہ رانی کی بہن نے عمران خان سے انصاف کا مطالبہ کردیا,کے پی پولیس طاقتور اور بااثر لوگوں کے خلاف کارروائی نہیں کرتی: صفیہ رانی

کوہاٹ میں قتل ہونے والی میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کی بہن صفیہ رانی کا ویڈیو بیان منظرعام پر آگیا. صفیہ رانی کا کہنا ہے کہ اس کی بہن عاصمہ رانی کو ملزمان نے منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا. صفیہ رانی نے الزام عائد کیا کہ پولیس اور آفتاب عالم کو علم تھا کہ ملزم دھمکیاں دے رہا ہے، مجاہد آفریدی نے پہلے سے ہی سعودی عرب کا ویزہ حاصل کر رکھا تھا، ملزم پی ٹی آئی کے رہنما کا بھتیجا ہے اس لیے پولیس نے نہیں پکڑا. اس کا کہناتھا کہ ملزم نے دھمکی دی تھی کہ عاصمہ سے شادی نہ ہوئی تو پورے خاندان کو ختم کر دے گا، ماں نے عاصمہ کو قتل کرنے کی دھمکیوں سے پولیس کو آگاہ کیا، مجاہد آفریدی نے پہلے بھی عاصمہ کو راستے میں روکا اور پرس چھینا تھا، پولیس نے ملزم کے فرار ہونے تک رپورٹ تک درج نہ کی،صفیہ رانی نے مطالبہ کیا کہ عمران خان کی حکومت اسے انصاف فراہم کرے۔