نواز شریف کی نا اہلی طویل ہو جائے گی، سندھ میں آنے میں بہت بڑی دیر کردی:منظور وسان کی نئی پیش گوئیاں.
صوبائی وزیر صنعت منظور وسان نے پیشگوئی کی ہے کہ نواز شریف دو ہزار اٹھارہ کے عام انتخابات میں نظر نہیں آئیں گے۔نواز شریف کی نااہلی لمبی جائے گی ۔منظور وسان نے کہا کہ راو انوار کی گرفتاری نا ہونا ادارون کے لیے چیلنج ہے؎،پولیس سمیت تمام ادارے راو انوار کی گرفتاری کے منتظر ہین، نواز شریف نے سندھ میں آنے میں بہت بڑی دیر کردی،.منظور وسان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے سندھ کے لوگون کہ کبھی مسائل حل نہیں کیے،نواز شریف کی پیر پگارا سے اس بار ملاقات متوقع نہیں ، تیسری قوت نواز شریف کی ملاقات پیر پگارا سے فی الحال نہی چاہتی.منظور وسان نے کہا کہ فنکشنل لیگ والے تیسری قوت کے اشارون پر چلتے ہیں. منظور وسان نے کہا کہ میری شادی میں پچاس ہزار سے زیادہ خرچہ ہوا تھا. ، اس دور میں پچاس ہزار میں کسی کی شادی ہونا ممکن نہیں.منظور وسان نے کہا کہ جہیز بل پر فیصلہ نہیں ہوا ابھی بحث ہوئی تھی.