کراچی : راو انوار کی عدم گرفتاری پر گہری تشویش کا اظہا ر ، سیینیٹ کمیٹی کا جرگے میں جانے کا اعلان
سینیٹ فنکشنل کمیٹی کی چیئرپرسن نسرین جلیل نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ سیینیٹ کمیٹی نے جرگے میں جانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ راو انوار اب تک لاپتہ ہے تاثر یہ ہے کہ راو انوار کو بااثر افراد نے چھپا کر رکھا ہے ، نسرین جلیل نے بتایا کہ سینیٹ کمیٹی نے راو انوار کی عدم گرفتاری پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ، جرگے کے نمائندوں نے اپنے مطالبات سامنے رکھے، جرگے کے مطالبات کو کمیٹی نے تسلیم کیا اور بغیرسرکاری اور جعلی نمبرپلیٹ گاڑیوں کے زریعے لوگوں کو اٹھانے پر برہمی ظاہر کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی نے یہ سفارشات کی ہیں کہ ،وفاقی حکومت جوڈیشل کمیشن بنائے زمینوں کے کاروبار ریتی بجری کے کاروبار کا سلسلہ بندہونا چاہی،ے تمام اداروں کی کارکردگی پر کمیٹی نے سوالیہ نشان اٹھائے ،یجنسیوں کو قانون کے دائرہ کار میں لایاجائے ،اداروں کی مانیٹرنگ ہونی چاہیے ۔ نسرین جلیل نے بتایا کہ سینیٹ کمیٹی نے تمام گزشتہ پانچ سالوں کہ پولیس مقابلوں کی تحقیقات کی سفارش کردی ، جعلی پولیس مقابلوں میں ملوث اہلکاروں کو برطرف کرنے کی سفارش کی ہے پولیس کے اندر کرمنل گینگز کو ختم کرناہوگا،معصوم لوگوں کو جیل میں ڈال دیاجاتاہے ،بچوں کو پولیس مقابلہ کرنے کا الزام لگا کر جیل میں ڈال دیا گیا ہے۔