پاکستان تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد نے کہا کہ این اے 120 میں 29ہزار ووٹ جعلی ڈالے گئے،ایسے لوگوں کے بھی ووٹ ڈالے جو وفات پاچکے تھے۔ایک شخص کے دو دو ووٹ بھی کاسٹ کیے گئے۔بدھ کو تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد نے ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن میں 32پٹیشن دائر کیں مگرکوئی خاطر خواہ جواب نہ ملا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کا طریقہ شفاف نہیں تھا، الیکشن کمیشن کو پتہ نہیں تھا کہ یہ کیس کہاں جانا ہے،ہمارے کیس میں سرد مہری کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024