پاکستانی معیشت ترقی کی راہ پرچل پڑی, غیرملکی سرمایہ کاروں نےرخ کرلیا: بلوم برگ

31 جنوری 2018 (16:23)
پاکستانی معیشت ترقی کی راہ پرچل پڑی, غیرملکی سرمایہ کاروں نےرخ کرلیا: بلوم برگ

غیرملکی سرمایہ کاروں نے پاکستانی معاشی منڈیوں کارخ کرلیاہے۔عالمی فنڈز کی مد میں سال کے پہلے ماہ کے دوران 91 ملین ڈالر کا سرمایہ پاکستان میں آیا۔امریکی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ میں جنوری 2018 میں پاکستانی معاشی مارکیٹ میں 91 ملین ڈالر سرمایہ آیا۔یہ رقم 4برسوں کے دوران کسی بھی ماہ ہونے والی سب سے بڑی سرمایہ کاری تھی۔ سال 2007 کیبعد کراچی 100 انڈیکس میں سال کے شروع میں سب سے زیادہ تیزی رواں ماہ دیکھی گئی۔سیاسی عدم استحکام اور نوازشریف کی برطرفی کے بعد پچھلے سال تجارتی خسارہ 494 ڈالر رہا۔ ایم ایس سی آئی کی جانب سے پاکستانی معیشت کوترقی پذیرممالک کی فہرست میں جگہ ملی اورجولائی میں ہونے والے انتخابات سے قبل معیشت کوبہتربنانے کیاقدامات کئے گئے۔ہیلسنکی میں موجود ایف آئی ایم ایسٹ منجمنٹ لمیٹیڈ کے سربراہ ہیرٹا ایلاوا نے بتایا کہ پاکستان کرنسی اگرچہ ڈی ویلیوہوئی ہے اور سال کے دوران مزید ڈی ویلیو ہونیکاامکان ہے،تاہم یہ ڈی ویلیوہونا زیادہ نہیں ہوگا۔ جولائی میں ہونیوالے انتخابات سے قبل مزید فنڈز معاشی منڈیوں میں آنے کا امکان ہے کیونکہ کئی ممالک میں انتخابات کے نتائج توقعات کے برعکس آتے ہیں۔