اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں زلزلے کے شدیدجھٹکے ، شدت 6۔1 ،مرکز کوہ ہندوکش اور گہرائی 169 کلو میٹر تھی:زلزلہ پیما

31 جنوری 2018 (13:01)

اسلاموفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے کئی شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں.جھٹکے تین سے چار سیکنڈ تک محسوس کیے گئے.زلزلے کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی جس کی گہرائی 178 کلو میٹر تھی جبکہ اس کا مرکز کوہ ہندوکش تھا.لوگ خوف کے باعث گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے،بلوچستان میں بیلہ میںمکانات کی چھتیں گرنے سے ایک بچی جاں بحق جبکہ 9افراد زخمی جبکہ پشاور میں سکول بھگڈر مچنے سے 4بچیاں زخمی ہوگئیں۔اسلام آباد، لاہور پشاور، ملتان، بھکر ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ آباد، گوجرانوالہ، کمالیہ، سرگودھا، جہلم اور دیگر شہروں میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ بنوں اور ہنگو سمیت دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔آزاد کشمیر میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جہاں کوٹلی، راولا کوٹ، میرپور خاص، پھلندری اور دیگر مقامات پر بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش اور گہرائی 169 کلومیٹر تھی۔ اس سے قبل بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کی وجہ سے متعدد گھروں کی چھتیں گر گئیں۔چھت گرنے سے 2 سال کی بچی جاں بحق اور 9افراد زخمی ہو گئے۔زلزلہ سے لسبیلا کی تحصیل بیلا سب سے زیادہ متاثر ہوئی ۔ زلزلہ آنے سے علاقہ مکنیوں میں خوف و ہراس پھیلا گیا اور والدین اپنے اپنے بچوں کو لینے اسکول پہنچ گئے تاہم ہنگامی صورتحال کے پیش نظر علاقے کے تمام اسکولوں میں چھٹی دے دی گئیں۔وفاقی دارالحکومت میں آنے والے شدید زلزلے کے باعث سپریم کورٹ کا بینچ اٹھ گیا اور جج ، وکلا ، صحافیوں سمیت تمام افراد کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔ خیبر ایجنسی، باجوڑ ایجنسی، بنوں، ہنگو، مانسہرہ اور پاراچنار میں بھی شدید زلزلہ محسوس کیا گیا۔دوسری جانب افغانستان اور بھارت میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق افغانستان میں زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی ۔اس کے علاوہ پورے شمالی بھارت میں بھی 6.2شدت کیزلزلے کیجھٹکے محسوس کیے گئے۔ بھارت میں زلزلے کے جھٹکے بھارتی وقت کیمطابق 12 بج کر 40منٹ پرمحسوس کیے گئے۔