پاکستان سپر لیگ کا آغاز 22 فروری رنگا رنگ تقریب سے ہوگا

31 جنوری 2018 (12:16)

پاکستان سپر لیگ کا باقاعدہ آغاز 22 فروری کی شام پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے ایک رنگا رنگ تقریب سے ہوگا، جبکہ پہلا میچ پشاور زلمی اور ملتان سلطان کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے کھیلا جائے گا۔پاکستان سپر لیگ کے ترجمان، عماد حمید نے امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل تھری کے لیے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کے علاوہ شائقین کرکٹ شارجہ، ابو ظہبی اور دبئی میں مخصوص مقامات سے بھی حاصل کر سکتے ہیں، جن کی قیمتیں 20 اماراتی درہم سے لے کر 200 درہم تک ہیں۔عماد حمید نے کہا کہ ابھی صرف متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ میں ہونے والے لیگ میچوں کی ٹکٹوں کی فروخت شروع کی گئی ہے۔ جلد ہی بقیہ شہروں میں ہونے والے میچوں کی ٹکٹوں کی فروخت شروع کر دی جائے گی۔