گریڈ20 کے5 افسروں کا تبادلہ‘ عظمت علی رانجھا کو اضافی چار ج بھی دے دیاگیا

31 جنوری 2018

اسلام آباد(خبر نگار+ نمائندہ خصوصی)وفاقی حکومت نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ بائیس کے ریٹائرڈ افسر عظمت علی رانجھا کو نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کے ریکٹر کے ساتھ فوری طور پر تین ماہ کیلئے ڈی جی سول سروس اکیڈیمی کا بھی اضافی چارج دے دیا گیاہے، وزارت کیڈکے تحت سی ڈی اے میںخدمات دینے والے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ اٹھارہ کے افسرکیپٹن(ر) شہباز طاہر ندیم کی خدمات سیکشن ٹین کے تحت وزارت پیٹرولیم کے سپردکر دی ہیںجہاںانھیںڈپٹی سیکرٹری لگایاگیاہے اور ایف آئی اے میں تعینات پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈاٹھارہ کی صبا ستار کی خدمات ڈیپوٹیشن پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سپرد کردی گئی ہیں ۔اس سلسلے میں منگل کو باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کردئیے گئے ہیں۔اسلام آباد سے نمائندہ خصوصی کے مطابق گریڈ 20 کے 5 افسروں نے تبادلہ کے بعد اپنے نئے مقام تعیناتی پر ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ ان میں ڈاکٹر محمد نعیم ‘سیف اﷲ خان‘محمد سعید خان جدون‘ محمد یعقوب ماکو شامل ہیں۔ گریڈ 20کے افسر محمد احمد 30 مارچ کو مدت ملازمت پوری کرکے ریٹائر ہو جائیں گے۔ جبکہ گریڈ 17کے 40 افسروں کے تربیتی عمل مکمل ہونے کے بعد ان میں لینڈ ریونیو سروس میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔