نیب نے فالکن ٹریڈرز بہاولپور فراڈ کیس کے ملزم انجم کو لاہور سے گرفتار کر لیا
ملتان (خبر نگار خصوصی) نیب ملتان نے فالکن ٹریڈرز بہاول پور فراڈ کیس کے ملزم انجم کو لاہور سے گرفتار کر لیا مذکورہ ملزم نے عبدالستار کے ساتھ مل کر فالکن ٹریڈرز کے نام پر کمپنی بنا کر گاڑیوں ٹریکٹرز وغیرہ کے لئے آسان شرائط پر قرضہ دینے کی سکیم شروع کر کے2 کروڑ 90 لاکھ روپے سے زائد کی لوٹ مار کی تھی جبکہ ملزم عبدالستار پہلے ہی گرفتار ہو چکا ہے۔