اوپن یونیورسٹی نے" ٹیوٹرز اور امتحانی عملے" کے معاوضوں میں اضافہ کردیا
اسلام آباد(آئی این پی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ملک بھر میں موجود ہزاروں کی تعداد میں امتحانی عملے اور 74ہزار جزوقتی ٹیوٹرزکے معاوضوں میں سمسٹر خزاں 2017ء سے اضافہ کیا گیا تھا۔ نظرثانی شدہ پیکج فنانس کمییٹی کی سفارشات پر ایگزیکٹو کونسل سے منظور کیا گیا تھا۔وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ یونیورسٹی اپنے ٹیوٹرز کو بہترین سہولتیں فراہم کرتی ہے اور ان سے اپنے فرائض میں بہترین کارکردگی کی توقع رکھتی ہیٗ اس نقطہ نظر سے ان کے معاوضوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ وائس چا نسلر نے کہا کہ امتحانی نظام کے معیار میں مزید بہتر ی لانے کے لئے امتحانی عملے اسائنمنٹ اور پرچے چیک کرنے والے اساتذہ کے معاوضوں اور یوٹیلیٹی چارجز چارمیں اضافہ کیا گیا ہے۔