ڈی آئی جی جیل خانہ جات ملتان ریجن شوکت فیروز سمیت 4 افسران کی گریڈ 20 میں ترقی کی سفارش

31 جنوری 2018

ملتان (خبر نگار خصوصی) صوبائی سلیکشن بورڈ نے ہوم ڈیپارٹمنٹ کے گریڈ 19 کے 4 آفیسرز کی گریڈ 20 میں ترقی کی سفارش کردی ہے ان میں ملک مبشر احمد‘ ملک شوکت فیروز‘ رانا عبدالرؤف اور طارق محمود شامل ہیں۔ ملک شوکت فیروز ڈی آئی جی جیل خانہ جات ملتان ریجن کے عہدہ پر فائز ہیں۔