پنجاب کالج آف کامرس کا کانووکیشن:300 طلبہ و طالبات میں ڈگریاں تقسیم
لاہور (پ ر) یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب لاہور کے ذیلی کالج ،پنجاب کالج آف کامرس کے ایم کام اور ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام کے گریجوایٹس کے کانووکیشن کی تقریب گزشتہ دنوںمقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی ۔صوبائی وزیر خزانہ عائشہ غوث پاشا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔اس موقع پر چیئر مین پنجاب گروپ آف کالجز میاں عامر محمود ، پروریکٹر یو سی پی ،ڈاکٹر محمد ظفر اللہ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، پنجاب گروپ آف کالجز، محترم سہیل افضل اور ڈائریکٹر پنجاب کالجز لاہور پرفیسر آغا طاہر اعجازبھی موجود تھے۔ کانووکیشن کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور قومی ترانے سے ہوا۔ چیئر مین پنجاب گروپ آف کالجزمیاں عامر محمود نے 2013-14کے ایم کام اور ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام کے 300طلبہ کو ڈگریوں ، میڈلز سے نوازا۔ 17پوزیشن ہولڈرز طلبائو طالبات میں میڈل تقسیم کیے گئے۔ 6طالب علموں کو گولڈمیڈلز ، 5کو سلور میڈلزاور 6کو کانسی کے تمغوںسے نوازا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ پنجاب عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ قومی معیشت کی بحالی کے لیے ضروری ہے ہم وقت کے تقاضوں کے پیش نظر اپنی ترجیحات میں تبدیلی لائیں اور بے جان منصوبہ بندیوں کے بجائے ریسرچ اور ڈویلپمنٹ پر سرمایہ کاری کریں۔ جامعات اور دیگر اداروں میں سائنسی تحقیق کے رجحان کو فروغ دیں اور ایسے اذہان پیدا کریں جو مقامی ضرروریات کے مطابق پیداوار کو یقینی بنا سکیں ۔ اس ضمن میں پنجاب گروپ آف کالجز بہترین خدمات سر انجام دے رہا ہے اورتعلیم کے فروغ کے لیے کاوشیں قابل تعریف ہیں۔ انہوں نے میاں عامر محمود اور انکی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔ پروریکٹر یو سی پی ڈاکٹر محمد ظفراللہ نے کہا کہ یوسی پی اور پنجاب گروپ آف کالجزمیں طلبہ کو بہترین سہولیات دی جا رہی ہیں جس سے یہاں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ ملک وقوم کی ترقی میں اضافے کا سبب بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج مکمل ہونے والا یہ کامیابی کا سفر اساتذہ اور والدین کی دن رات کی محنت کے باعث طے پایا۔ تقریب کے دوران ریکٹر یو سی پی اور چیئر مین پنجاب گروپ آف کالجز میاں عامر محمود نے طلبہ اور ان کے والدین کو بچوں کی کامیابی پر مبارک باد پیش کی اور صوبائی وزیر خزانہ کو اعزازی شیلڈ پیش کی ۔ کانووکیشن میں طلبہ کے ساتھ ساتھ والدین نے بھی چیئر مین پنجاب گروپ آف کالجز میاں عامر محمود اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ یو سی پی میں ڈگری حاصل کرنا باعث فخر ہے اپنی صلاحیتوں کو ازماتے ہوئے ادارے اور ملک کا نام دنیا بھر میں روشن کریں گے۔کانووکیشن کے اختتام پر طلبہ کا گروپ فوٹو سیشن ہوا ۔