ماچھیوال: 2بچوں کی ماں قتل، شبہ میں خاوند گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل
ماچھیوال(نامہ نگار ) دو بچوں کی نوجوان ماں کو رات کے اندھیرے میں کلہاڑی کے وار کر کے قتل کر دیا گیا،خاوند مال مویشی کے احاطہ میں مال کو چارہ ڈالنے گیا ہوا تھا سات بجے واپس آیا تو دیکھا کہ بیوی ثمینہ بی بی کی گردن کٹی ہوئی تھی پولیس تھانہ ماچھیوال نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے اس کے خاوند کو شبہ میں گرفتار کر لیا گیا ،ایس پی انویسٹی گیشن ،اور ڈی ایس پی صدر بھی موقع پر پہنچ گئے گھر میں پڑے ہوئے لکڑیوں میں سے آلہ قتل بر آمد ۔تفصیل کے مطابق چک نمبر537/E.B کے رہائشی محمد آصف گجر جوکہ دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال میں داخل ہے کے ملازم محمد وقاص ولد امیر لنگڑیال سکنہ چک نمبر575/E.B کے رہائشی ہیں رات گھر میں دونوں میاں بیوی موجودتھے کہ صبح تقریباً چار بجے کے قریب وقاص دوسرے احاطہ مال مویشی میں جانوروں کو چارہ ڈالنے گیا ہوا تھا کہ قریب سات بجے کے قریب جب واپس آیا تو دیکھا اس کی بیوی ثمینہ بی بی خون میں لت پٹ پڑی ہوئی ہے اور دونوں بچیاں اپنی ماں سے لپٹی ہوئی تھیں ،شور واویلہ پر ارد گرد کے لوگ موقع پر پہنچ گئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ ماچھیوال نے موقع پر پہنچ کر اس کے خاوند وقاص کو جس کے کپڑوں پر خون کے نشانات تھے کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ،واضح رہے کہ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ محمد شہباز نامی آدمی جوکہ وقاص کا بہنوئی تھا اور اپنی بیوی کو طلاق دے دی تھی وقاص کے والد نے اس پر عدالت میں مقدمہ بھی دائر کر رکھا ہے وہ وقاص کو دھمکیاں بھی دیتا تھا کہ میں تجھ سے نپٹ لوں گا ۔