وہاڑی: دوہرے قتل کا فیصلہ‘2 ملزموں کو 2, 2 بار سزائے موت‘ خاتون کو 2 بار عمر قید
وہاڑی(نامہ نگار) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج صلابت جاوید نے دوہرے قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر دو ملزمان کو 2-2بار سزائے موت جبکہ خاتون کو 2-2بار عمر قید کی سزا اور چار چار لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنایا یاد رہے کہ رمضانہ بی بی نے ملزمان محمد اشرف عرف انور سیال اور اﷲ دتہ سے ملکر نشہ آور گولیاں کھلا کر اپنی ساس امیراں بی بی اور خاوندمنیر احمد کو قتل کردیا تھا مقتول منیر احمد 555ای بی کنٹرول شیڈ پر کام کرتا تھا اور تین بچیوں کا باپ تھا اس کی بیوی رمضانہ بی بی کے محمد اشرف عرف انور سیال اور اﷲ دتہ سے ناجائز تعلقات تھے اپنے خاوند منیر احمد اور ساس امیراں بی بی سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے رمضانہ بی بی نے دونوں کو نشہ آور گولیا ں کھلا کر انہیں قتل کروا دیا تھا جس پر تھانہ ماچھیوال پولیس نے ملزمان کے خلاف 500/15زیر دفعہ 302, ،337/Jاور 34کے تحت مقدمہ درج کیا تھا جس کا آج ایڈیشنل سیشن جج صلابت جاوید نے سوا دو سال بعد قتل کا فیصلہ سنایا ۔