چولستان ڈیزرٹ ریلی 14 فروری کو آٹو اور میوزیکل شو ہوگا

31 جنوری 2018

بہاولپور(بیورورپورٹ) ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب کے ریجنل منیجر شاہدمحمودنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہے کہ بہاولپورکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کمشنر بہاولپورثاقب ظفر اورڈپٹی کمشنر راناسلیم افضل کے ویژن کے مطابق چولستان ڈیزرٹ ریلی کے موقع پر14 فروری کوشاندار آٹوشوکاانعقادکیاجارہاہے جس میں طلباوطالبات اورتمام شہریوں کوبھرپور تفریح میسرآئے گی اورانہوںنے کہاکہ یہ شوصبح10 بجے تاشام6 بجے شام ڈرنگ اسٹیڈیم میں منعقدہوگا اس موقع پرشام کوشاندارمیوزیکل شوکابھی اہتمام کیاجائیگا اجلاس میں منیجرایڈمنسٹریشن لاہورہارون منظور، قمرالحق جوئیہ ملتان، محمداقبال گھانگلہ ملتان اورمحسن رضاجوئیہ شریک ہوئے اجلاس میں ریجنل منیجر کوبتایاگیاکہ آٹوشومیں4x4 سپورٹس موٹربائیکس، لکثرری، کلاسیکل کاراورموڈیفائیڈ گاڑیوں کاڈسپلے ہوگا انہوںنے کہاکہ گاڑیاں کی رجسٹریشن ریجنل آفس بہاولپورمیں بارہ فروری تک کرائی جاسکتی ہے اس موقع پرٹریفک پلان ترتیب دیاجائیگااورسکیورٹی کے فل پروف انتظامات کویقینی بنایاجائیگاریجنل منیجر نے مزید کہاکہ اسی روز بعدازدوپہراڑھائی بجے ملک بھرکے نامور ریسرز کی گاڑیوں کاCovalcade شہرکی ہم شاہراہوں سے گزرے گا ان ایونٹس سے چولستان ڈیزرٹ ریلی کے نیشنل ایونٹ کو بگ بوسٹ ملے گا۔