نشتر میں سیزنل انفلوئنزا پر ڈاکٹر عطا الرحمان نے خصوصی لیکچر دیا

31 جنوری 2018

ملتان( سٹاف رپورٹر) سیزنل انفلوئنزا اے ایچ ون این ون کے حوالے سے نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ کمیونٹی میڈیسن میں ہیلتھ ایجوکیشن سیشن کاانعقاد کیا گیا۔ جس میں انچارج کنٹرول وبائی امراض ڈاکٹر عطاء الرحمن نے طلبہ کوانفلوئنزا کے کنٹرول اور بچاؤ کیلئے لیکچر دیا۔