یو اے ای: خاتون نے خاوند کے موبائل سے خود کو ہی طلاق کا پیغام بھیج دیا عدالت میں بھانڈہ پھوٹ گیا
دبئی (این این آئی) متحدہ عرب امارات کی ایک خاتون نے اپنے خاوند کے ظلم و ستم سے دلبرداشتہ ہوکر اس کے فون سے اپنے آپ کو خود ہی طلاق کا پیغام بھیج دیا۔تاہم خاتون کی اس حرکت کا بھانڈا عدالت میں پھوٹ گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق خاتون کا شوہر گہری نیند سو رہا تھا کہ خاتون نے اس کی انگلی کی مدد سے اس کا فون ان لاک کر کے خود ہی اپنے آپ کو اس کے موبائل سے تین بار طلاق کا پیغام بھیج دیا ۔ خاتون نے اس کے بعد عدالت سے رجوع کیا اور بطور ثبوت موبائل فون کا پیغام پیش کیا، لیکن عدالت معاملے کی تہہ تک پہنچ گئی۔دبئی کے پرسنل اسٹیٹس کورٹ کے حکام نے خاتون سے پوچھا کہ کیا وہ یقین سے سب کہہ سکتی ہیں جس پر خاتون نے اپنے فعل کا اعتراف کر لیا۔رپورٹ کے مطابق خاتون کی شادی کو 3 سال ہوچکے تھے، لیکن ان کے اپنے شوہر سے تعلقات اچھے نہیں تھے۔دوسری جانب خاتون کے خاوند نے اسے پریشان کرنے کیلئے طلاق دینے سے انکار کردیا تھا۔
ٹی وی سکرینوں پر اب نیکی ہی نیکی نظر آتی ہے
وطنِ عزیزمیں ان دنوں اظہارِ رائے کی بے پناہ آزادی نے پریشان کردیا ہے۔ سنسرشپ ...
لندن فلیٹس خاندان نے قومی خزانے سے نہیں خریدے،اگر کرپشن کے ذریعے مال ...
اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سماعت سے قبل کمرہ عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی ...
کراچی سے نیو یارک
کراچی پہنچ کر وزیراعلیٰ پنجاب نے کراچی کو نیو یارک بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ...
مندر سے شور بند کرانے میں ناکامی پر بھارتی خاتون نے طلاق کا مطالبہ کر ...
ٹنہ (آن لائن) بھارتی خاتون نے مندر کے شور کی وجہ سے اپنے شوہر سے طلاق کا مطالبہ ...
خانیوال : طلاق دینے پر بیوی نے 2بچیوں سمیت نہر میں چھلانگ لگا کر خود کشی ...
خانیوال(آئی این پی) شوہر کی جانب سے طلاق دینے پر بیوی دل برداشتہ ہوگئی اور دو ...
بھلوال: خاوند کے ہاتھوں آگ سے جھلسنے والی خاتون ہسپتال میںچل بسی‘ نعش ...
بھلوال (نامہ نگار) خاوند کے ہاتھوں آگ میں جھلسنے والی خاتون زندگی اور موت کی ...