بدعنوانی کے الزام میں گرفتار شہزادوں سے 100 ارب ڈالر کی وصو لی

31 جنوری 2018

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) سعودی عرب نے حال ہی میں گرفتار جن اہم شخصیات کو بدعنوانی کے الزامات میں گرفتار کیا تھا ان سے 100 ارب ڈالر وصول کئے گئے ہیں۔ سعودی عرب کے اٹارنی جنرل نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا کہ جن شخصیات کے ساتھ رقوم کی واپسی کا سمجھوتہ ہوا ان سے 100 ارب ڈالر مالیت کی کرنسی‘ جائیدادیں‘ سیکورٹیز اور دوسرے اثاثے وصول کئے گئے ہیں۔ اٹارنی جنرل نے بیان میں کہا کہ 100 ارب ڈالر کی ریکوری سعودی حکومت کے لئے معاشی طورپر سودمند ثابت ہو گی۔ تیل کی قیمتیں گرنے سے سعودی معیشت کساد بازاری کا شکار ہے۔ سعودی اٹارنی جنرل کا بیان شہزادہ محمد بن سلیمان کے لئے ایک کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔