رانا ثناء اﷲ کا وزیر رہنا ہماری ملی غیرت کیلئے کھلا چیلنج ہے: حامد سعید کاظمی

31 جنوری 2018

کبیروالا(نامہ نگار) رانا ثناء اللہ کا وزیر قانون رہناہماری ملی غیرت کیلئے کھلا چیلنج ہے،اتحاد اہل سنت میں سب سے بڑی رکاوٹ ایک دوسرے پر تنقید ہے ، لاہور میں ہونیوالے اجلاس میں علماء ومشائخ عظام ’’عقیدہ ختم نبوتﷺ ‘‘ پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے متفقہ لائحہ عمل طے کریں گے، ناموس رسالت ﷺ اور عقیدہ ختم نبوت ﷺ کے عقیدہ کی حفاظت کا علم ایک بار پھر علماء وعوام اہلسنت نے تھا م لیا ہے ،ان خیالات جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سید حامد سعیدکاظمی نے کبیروالا شہر میں آستانہ عالیہ پیر سید تنویر احمد شاہ کاظمیؒ فاضل شاہ کے زیر اہتمام منعقدہ ’’ختم نبوت ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ﷺ کے حوالے سے آئین میں ردوبدل کرنے کی ناپاک جسارت کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچانا پیر حمید الدین سیالوی یا کسی اور فرد واحد کی ذمہ داری نہیں ہے ،یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے ،جس سے نبھانے کیلئے ہم ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں ۔آستانہ عالیہ پیر سید تنویر حسین فاضل شاہ کے سجادہ نشین پیر طریقت سید حیدرحسن کاظمی المعروف سید بھائی جان کی صدارت میں ہونے والی ختم نبوت ﷺکانفرنس سے ملک بھر کے آستانوں اور درگاہوں سے آئے ہوئے سجادہ نشین اور مشائخ عظام خواجہ مخدوم محمد شعیب(چشتیاں) پیر سید شاہد بادشاہ عرف پیر پشاوری(پشاور) ،پیر سید زین العابدین کاظمی،پیر سید ساجد حسین بخاری(لیہ )پیر سید محمد ذاکر حسین،سائیں مظہر حسین (جھنگ)،پیر محمد خورشید باراوڑہ شریف،دیوان غلام فرید ساجد(حاجی شیردیوان )، پیرجلال الدین رومی(ڈجکوٹ)،پیر سید شاہ اسماعیل،پیر سید محسن شاہ (بورے والا)،پیر سید محمد عباس شاہ(خان پور قاضیاں) ،ڈاکٹر محمد عمران سیفی،پیر محمدوسیم سیفی(ملتان)،پیر سید مسرت حسین شاہ (مدینہ شریف)،میاںپیر آفتاب اقبال(مائی صفوراں ٹوبہ ٹیک سنگھ)پیر سید زین العابدین شاہ کاظمی،سید محمود ناصر الدین،پیر سید شاہ زیب شاہ (فاضل شاہ)،پیر میاں عبدالخالق قادری(سلطان عبدالحکیم)،پیر سید زاہد حسین بخاری،،قاری عبدالغفار نقشبندی،حاجی محمد علیم محبوبی ،محمد نسیم سلطانی،مفتی عبداللطیف سعیدی،مولانا مفتی عابد رضوی،ذوالفقار علی رضوی،پیر حسن اسماعیل کاظمی،قاری عطاء الرحمن،ارشاد احمد فریدی،مجاہد اقبال سعیدی،محمد شفیق مہروی،دیوان عاطف علی اور دیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد اہل سنت ناگریز ہے ،ہم سیدنا امام حسین ؓ کی اس فکر کے وارث ہیں ،جس میں احیاء اسلام اور ناموس رسالت ﷺ کے لئے اپنے 6ماہ کے بچوں کو شہید کروانا بھی اعزاز سمجھتے ہیں ۔کانفرنس کے آخر میں پیر سید محمد ذاکر حسین نے قرار داد پیش کی ،جس میں عقیدہ ختم نبوت ﷺ کے لئے اپنی جان ومال،اولاد قربان اور ہر قسم کی قربانی دینے کا عہد کیا گیا ۔تنظیم السعید پاکستان کے صدر و سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ حکومت غربت کے خاتمہ کی بجائے غریببوں کے خاتمے پر تلی ہوئی ہے۔ ملک میں غریب طبقہ کا جس طرح استحصال ہو رہا ہے وہ حکومت کے ترقی و خوشحالی کے دعوؤں پر سوالیہ نشان ہے جن لوگوں کو تین وقتت کی روٹی میسر نہیں۔ ان خیالات کا اظہار تنظیم السعید ملتان کی طرف سے شاہی عید گاہ خانیوال روڈ میں غربا و مساکین میں راشن و کپڑے تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عم غزالی زماں سید احمد سعید کاظمیؒ کا مشن لیکر آگے بڑھ رہے ہیں ہم مدارس بنا بھی رہے ہیں اور چلا بھی رہے ہیں تصنیف و تالیف اور اشاعت دین کے کام کو بھی پوری تندہی کے ساتھ فروغ دے رہے ہیں اب ہم نے تنظیم السعید کے تحت خدمت خلق کے شعبے کو پروان چڑھانا ہے۔ اس موقع پر صوبائی صدر صاحبزادہ سید احمد سعید کاظمی‘ مرکزی رابطہ سیکرٹری احمد اقبال سعیدی‘ ضلعی صدر محمد طاہر سعیدی‘ سٹی صدر محمد بلال سعیدی‘ ملک زبیر بچہ‘ محمد ایوب بزدار‘ محمد ارشاد سعیدی‘ محمد کاظم سعیدی‘ ملک برخودار بچہ سعیدی‘ محمد محسن ضیاء سعیدی‘ رمیض بدر سعیدی‘ اشفاق سعیدی‘ رمضان انصاری‘ سید احمد بخاری‘ طیب سعیدی‘ حافظ زین سعیدی‘ عبدالغفار‘ سعید احمد لطفی‘ حافظ محمد شاکر سعیدی‘ حاجی ا ﷲرکھا سعیدی‘ شاہد سعیدی‘ عمران سعیدی‘ عبدالحمید سعیدی ‘ عبدالرحمن سعیدی و دیگر موجود تھے۔ تقریب میں نظامت کے فرائض ضلعی ناظم اعلیٰ محمدایوب بزدار نے سرانجام دئیے جبکہ تلاوت قاری محمد عمران سعیدی‘ ہدیہ نعت شوکت علی سعیدی نے پیش کیا۔