پاکستان آگہی پروگرام طلبہ و اساتذہ کا ایوان کارکنان تحریک پاکستان اور ایوان قائداعظم کا مطالعاتی دورہ
لاہور(خبر نگار)ارتقااطفال سکول مناواںکے طلبہ اور اساتذہ نے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستانؒاور گورنمنٹ جونیئر ماڈل ہائی سکول ماڈل ٹائون کے طلبا اور اساتذۂ نے ایوانِ قائداعظمؒ جوہر ٹائون کا مطالعاتی دورہ کیا اور تصویری گیلریز دیکھیں۔ موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سوڈیوال کوارٹرزملتان روڈ‘گورنمنٹ ہائی سکول چوبرجی گارڈنز‘عسکری سکول سسٹم فار بوائز تاج باغ‘اقرا پبلک ہائی سکول،واحد روڈ‘الصفہ پبلک ہائی سکول‘ سکیم نمبر 3‘ کوٹ عبدالمالک کا وزٹ کیا۔ مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد622تھی۔