عالمی برادری کشمیریوں کو حق خودارادیت فراہم کرے: راجہ اعجاز

31 جنوری 2018

لاہور (پ ر) جموں و کشمیر مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ کے زیراہتمام بھارت کے یوم جمہوریہ کے حق پر یوم سیاہ منانے کی تقریب ہوئی جس سے راجہ محمد اعجاز‘ سردار صابر‘ راجہ شوکت‘ طالب اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا عالمی برادری بھارتی افواج کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں کا قتل عام بند کروائے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر میں رائے شماری کروائے اور حق خودرادیت فراہم کرے ۔