گورنر پنجاب کی سعید آسی کی رہائش گاہ پر آمد، صاحبزادی کی شادی پر مبارکباد

31 جنوری 2018

لاہور (خبر نگار) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سینئر صحافی اور کالم نگار سعید آسی کی رہائش گاہ پر گئے جہاں انہوں نے ان کی صاحبزادی سمیرا سعید کی شادی پر انہیں مبارکباد دی، اس موقع پر گورنر پنجاب نے زندگی کا نیا سفر شروع کرنے والے دلہا اور دلہن کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔