عدالتی نظام کی اصلاح کیلئے نام نہاد جمہوری حکومتوں نے کوئی توجہ نہیں دی: جماعت اسلامی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ عدالتی نظام کی اصلاح کیلئے نام نہاد جمہوری حکومتوں نے کوئی توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے مظلوم دادرسی اور انصاف سے محروم ہیں۔ میاں مقصود احمد نے کہاہے کہ ملک بھر میں ادویات کی قیمتوں میں اضافہ قابل مذمت ہے۔ ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت اور غریب مریضوں کی خدمت ہماری قومی، ملی اور مذہبی ذمہ داری ہے۔