پیپلز لیبر بیورو پنجاب سے ملحقہ ٹریڈ یونینز سے وابستہ مزدور رہنمائوں کا اجلاس

31 جنوری 2018

لاہور(خبر نگار) پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے 5 فروری کو بیرون باغ موچی گیٹ لاہور میں ہونے والے جلسہ کی تیاریوں کے سلسلہ میں پیپلز لیبر بیور و پنجاب سے ملحقہ ٹریڈ یونینز سے وابستہ مزدور تنظیموں کے رہنمائوں کا اجلاس زیر صدارت سابق صدر پیپلز لیبر بیور و لاہور ملک احتشام الحسن اور سابق صدر پنجاب محمد اشرف خان ایچ بی ایل فیڈریشن کے دفتر پرانی انار کلی میں ہوا جس میںسلیم مغل ، ملک جاوید بلو، میاں قیوم،امجد زیدی‘ مرید حسین ، تاج حیدر، چوہدری عقیل، ظہور الحسن قادری، تنویر احمد قمر جبار محمد ندیم سید عشرت حسین چوہدری محمد اشرف اور عمانویل گلزار سمیت دیگر مزدور رہنمائوں کے کثیر تعدادنے شرکت کی اور اس بات کا عہد کیا گیا کہ پیپلز لیبر بیورو اور پارٹی کو اداروں کی سطح تک مضبوط اور فعال بنایا جائیگا ۔محنت کشوں کے حقوق کی جدوجہد کا نام بھٹو ازم ہے جس کی آبیاری بھٹو خاندان اور پارٹی کارکنوں نے اپنے خون سے کی ہے ۔