لاہور کالج ایسوسی ایشن کا اجلاس، سالانہ تقریب 10 فروری کو کرانے کا فیصلہ
لاہور(لیڈی رپورٹر) لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی اولڈ سٹوڈنٹس کی تنظیم لاہور کالج ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس صدرایل سی اے سابق وائس چانسلرلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر بشریٰ متین کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری جنرل ایل سی اے تنویر الاسلام اور دیگر ارکان نے شرکت کی۔کمیٹی نے ایسوسی ایشن کی سالانہ تقریب 10فروری کو کرانے کا فیصلہ کیا جس میں ظہرانہ اورہینڈی کرافٹس کی نمائش شامل ہیں۔