بھارت گولی کے ذریعے آزادی کشمیر کی جدوجہد نہیں دبا سکتا: ہاشم علی شاہ زنجانی

31 جنوری 2018

لاہور (پ ر) سجادہ نشین حضرت میراں حسین زنجانی و حضرت یعقوب حسین زنجان پیر سید ہاشم علی شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کو ڈرانے دھمکانے کی کوشش نہ کرے۔ پاکستان بھارتی جارحیت کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ بھارت گولی اور لاٹھی کے ذریعے آزادی کی پکار کو روک نہیں سکتا۔ پاکستان نے مقبوضہ خطے میں مظالم کا مسئلہ پوری دنیا میں اٹھایا ہے۔ عالمی ادارے بھارتی مظالم کا نوٹس لیں اور اس جبر کو روکیں۔