جماعت اسلامی کے زیراہتمام سیمینار ’’تحریک آزادی اور قاضی حسین احمد‘‘ 3 فروری کو ہو گا

31 جنوری 2018

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی پنجاب کے زیر اہتمام قومی سیمینار ’’تحریک آزادی کشمیر اور قاضی حسین احمدؒ‘‘ 3 فروری کو الحمرا ہال مال روڈ لاہور میں ہو گا۔ سمینار کی صدارت میاں مقصود احمد کریں گے۔ سیمینار میں چیئرمین سینٹ محمد رضا ربانی، صدر کشمیر کمیٹی پاکستان مولانا فضل الرحمان، صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان، خواجہ معین الدین کوریجہ، عبدالرشید ترابی، فرید احمد پراچہ، حافظ محمد ادریس، سمیحہ راحیل قاضی، ڈاکٹر خالد محمود، پیر غلام اویسی، آصف لقمان قاضی، بلال قدرت بٹ، جاوید قصوری، انورل گوندل و دیگر رہنما شرکت کریں گے۔