نئے پاکستان کی منزل قریب ہے: رانا نثار

31 جنوری 2018

رائے ونڈ (نامہ نگار) تحریک انصاف کے رہنما رانا نثار احمد راٹھ نے کہا کہ کرپٹ حکمرانوں نے تین بار وزارت عظمیٰ کے دوران غریب عوام کیلئے کوئی کارنامہ انجام نہیں دیا ۔تحریک انصاف ملک کو قائد اعظم اور اقبال ؒ کے خوابوں کی حقیقی تعبیربنائے گی ۔عمران خان نے عوام میں شعور بیدار کیا ہے ۔تبدیلی کا سورج طلو ع ہورہا ہے ۔نئے پاکستان کی منزل قریب ہے ۔