ماڈل ٹائون لنک روڈ کی گلیاں خستہ حالی کا شکار ہیں : ریاض بھٹی
لاہور (پ ر) ماڈل ٹائون لنک روڈ ، ویلفیئر ایسوسی ایشن کا اجلاس چیئرمین ویلفیئر کی رہائش گاہ پر ہوا جس میں چیئرمین محمد ریاض بھٹی اور چوہدری بابو خاں صدر ویلفیئر ایوسی ایشن نے ایم این اے وحید عالم خاں اور ایم پی اے محمد رمضان بھٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ ماڈل ٹائون لنک روڈ کی چند گلیوں میں 35 سال سے کوئی سیوریج کا کام نہیں ہوا جس سے گلیاں سیراب ہو گئی ہیں، اس لیے ان گلیوں کودرست کروایا جائے ، عارف محمود ، چوہدری نذیر، بشارت ایڈووکیٹ ، ملک فیاض ، حیدر احمد صدیقی، ماسٹر جہانگیر ، محمد نواز، محمد اسلم خاں ، چوہدری طاہر محمود و دیگر نے اجلاس میں شرکت کی۔