رائے ونڈ اور ماڈل ٹائون کی 190 بیوہ خواتین میں مویشی تقسیم
لاہور(خبر نگار)ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کے ویژن کے مطابق لائیو سٹاک کی بہتر پیداوار اور لائیو سٹاک سے وابستہ لوگوں کی فلاح کو سامنے رکھتے ہوئے پالیسیاں بنائی جارہی ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے کاہنہ کے علاقہ میں چوٹیاں اور بھینسیں تقسیم کرنے کے حوالے سے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سمیر احمدسید اور وحیدگل نے قرعہ اندازی کے زریعے 190بیوہ خواتین میں چوٹیاں اور بھینسیں تقسیم کیں۔