ورلڈکالمسٹ کلب کا سیمینار 2فروری کو ہوگا

31 جنوری 2018

لاہور(پ ر)ورلڈ کالمسٹ کلب کے زیراہتمام 2 فرو ری کو دوپہر2بجے ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں قومی سیمینار بعنوان ''جلتی ہوئی جنت کے جھلستے پھول'' ہو رہا ہے۔سیمینارچیف جسٹس (ر) لاہور ہائیکورٹ میاں محبوب احمدکی صدارت میںہوگا جبکہ ورلڈ کالمسٹ کلب کے مرکزی چیئرمین محمددلاورچودھری مہمان خصوصی ہوں گے۔پروفیسر حافظ محمد سعید ، حریت پسند رہنماء یٰسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک ،چودھری سرور، میاں منظور وٹو، قیوم نظامی، ڈاکٹر محمد اجمل نیازی ، میاں محمدسعید کھوکھر، مظہربرلاس، ،محسن گورایہ، میاں حبیب،عابدسلمان،فاروق العباسی حارث ،محمد ناصر اقبال خان،ریاض فتیانہ، نوید چودھری ،محمداکرم چودھری و دیگر خطاب کریں گے ۔