معذور افراد کے مسائل حل کرکے انہیں کار آمد شہری بنایاجا سکتا ہے: اظہار الحق

31 جنوری 2018

لاہور(لیڈی رپورٹر)پنجاب ویلفیئرٹرسٹ فار ڈس ایبلز کے ڈائریکٹر ڈاکٹراظہارالحق ہاشمی نے کہاہے کہ معذور افراد کے معاشی مسائل حل کرکے انہیں معاشرے کاکارآمد فرد بنایاجاسکتا ہے، وہ باعزت زندگی گزار سکتے ہیں اور کسی پر بوجھ بننے کی بجائے دوسروں کاسہا را بن سکتے ہین۔ وہ گزشتہ روز جنون آرٹ سوسائٹی کے زیرا ہتمام فاؤنٹین ہاوس میں خصوصی افراد کیلئے آن لائن ورکشاپ سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر عزیز احمد، ڈاکٹر خالد جمیل و دیگر بھی موجود تھے۔ تربیتی ورکشاپ کامقصدخصوصی افراد کو گھربیٹھ کرآن لائن پیسے کمانے کے طریقے سے آگاہ کرنا تھا۔