مسلم لیگ (ن) کشمیر ونگ کا یوم کشمیر پر چیئرنگ کراس تک ریلی نکالنے کا اعلان

31 جنوری 2018

لاہور(خبر نگار)مسلم لیگ(ن) کشمیر ونگ کا اجلاس مرکزی دفتر نصیر آباد میں وفاقی وزیرپرویز ملک کی صدارت میں ہوا اجلاس میں5فروری کو ’’یوم کشمیر‘‘ کے سلسلہ میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے الحمرا ہال سے چیئرنگ کراس تک ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے،اجلاس میں آزاد کشمیر کے وزیر ٹرانسپورٹ ناصر ڈار‘کرنل مبشر جاوید، نذیر خان سواتی اور میاں طارق،غلام عباس میر،،اکرم بٹ، بلال بٹ،زرقا جاوید،راجہ عامرجرال،مرزارشید جرال،سمیت دیگر بھی موجود تھے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد پرویز ملک لارڈ میئر کرنل مبشر اور ناصر ڈار نے کہا کہ میاں نواز شریف نے ہمیشہ کشمیریوں کی تحریک آزادی کو عالمی فورم پر مخالفین کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی ہے،اور کشمیریوں کے کی بھر پور ترجمانی کی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا دور اقتدار خدمت، دیانت اور محنت سے عبارت ہیں،سابق ادوار میں توانائی بحران سے معیشت کو بے حد نقصان ہوا اور سابق حکمرانوں کی نااہلی اور مجرمانہ غفلت سے صنعت اور زراعت کے شعبے تباہ ہوئے۔دھرنا گروپ نے جھوٹ بول کر قوم میں اپنی ساکھ کو خراب کیا ہے۔