پرانی انارکلی کے علاقہ میں سی آئی اے سنٹر کی تعمیر کے خلاف تحریک انصاف 6 فروری کو احتجاج کریگی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالرشید سے پرانی انارکلی کے رہائشیوں کے وفد نے ملاقات کی۔ اہل علاقہ نے پرانی انارکلی میں بننے والے سی آئی اے سنٹر اور انویسٹی گیشن کمپلیکس کی تعمیر کے حوالے سے پیش آنیوالی مشکلات کے حوالے سے آگاہ کیا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد اور محمود الرشید نے کہا کہ پی ٹی آئی اس مسئلے کو ہر فورم پر اٹھائے گی اور پی ٹی آئی اہل علاقہ کے ہمراہ 6 فروری بروز منگل پرانی انارکلی چوک پر احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔