2018ء نواز لیگ کا ملک سے مکمل خاتمے کا سال ہو گا: مخدوم سید احمد

31 جنوری 2018

لاہور (خبر نگار) پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود کا کہنا ہے کہ 2018 نوازلیگ کا ملک سے مکمل خاتمے کا سال ثابت ہوگا۔ شریف فیملی کے اداروں پر تنقید کرنے کے وظیفہ نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ نوازشریف کوئی نظریاتی نہیں بلکہ آمرانہ نظام اور انکے پروان چڑہائے ہوئے سیاسی نابالغ حکمران تھے ۔جنہوں نے اپنی غلطیوں سے سبق حاصل کرنے کی بجائے اسے بار بار دوہرایا۔ ملک میں اشرافیہ کے اپنے مسائل ریاست اور عوام کا اپنا ایجنڈا ہے۔