پاکستان ٹیم ناقص حکمت عملی کی وجہ سے ون ڈے سیریز ہاری : عبدالرزاق

31 جنوری 2018

لاہور(سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم ون ڈے سیریز ناقص حکمت عملی کی وجہ سے ہاری ہے۔ پاکستان ٹیم کا باولنگ اور بیٹنگ اٹیک نیوزی لینڈ سے بہتر تھا لیکن اچھا کمبی نیشن نہ بننے کی وجہ سے شکست ہوئی تھی۔ انڈر 19 ٹیم ورلڈ کپ میں اتنے برے طریقے سے ہارے گی اس کے بارے میں سوچا نہیں تھا۔ ٹیم سلیکشن میں کمی دکھائی دیتی ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹونٹی سیریز جیت لینے کا ہرگز مطلب نہیں کہ ون ڈے سیریز کی خامیوں پر پردہ ڈال دیا جائے۔ کوچ نے جس طرح کا بیان دیا ہے وہ قابل افسوس ہے ایک کوچ کو ایسا بین نہیں دینا چاہیے کہ کھلاڑی تھک گئے تھے۔ سابق آل راونڈر نے اھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑی حسن علی کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی گیم پر توجہ دیں کیونکہ اب سٹار ازم کا دور بہت تھوڑا رہ گیا ہے۔ حسن علی اور کپتان سرفراز کے درمیان اگر کوئی تنازعہ ہے تو اس کا ضرور نوٹس لینا چاہیے۔ دوہنوں کھلاڑیوں کو چاہیے کہ وہ اپنی گیم پر فوکس کریں۔ انڈر19 ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی بھارتی ٹیم کے ہاتھوں شکست پر عبدالرزاق نے کہا کہ پاکستان کی انڈر 19 ٹیم اچھی تھی۔ یہ جیت سکتے تھے لیکن بات سلیکشن پر آتی ہے یہ بھی ہوسکتا ہے کہ کوئی باصلاحیت کھلاڑی نہ کھیل سکا ہو، ہمیشہ ٹریننگ دیکھی جاتی ہے بھارتی ٹیم کی ٹریننگ بہتر نظر آئی۔