انڈر 19 ورلڈ کپ، بھارت، پاکستان کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا
لاہور(نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر )آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت پاکستان کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا۔دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ شوبمن گل 102رنز پر ناٹ آوٹ رہے۔ بھارت نے9وکٹوں پر 272رنز بنائے۔ محمد موسیٰ نے چاراور ارشد اقبال نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔، پاکستان کا کوئی بھی بیٹسمین بھارتی بائولرز کا جم کر مقابلہ نہ کرسکا اور پوری ٹیم 69 رنز ہی بناسکی۔روحیل نذیر18، سعد خان 15اور محمد موسیٰ 11 کے علاوہ کوئی بھی بیٹسمین ڈبل فیگر میں سکور نہ کر سکا۔ایشان پوریل نے کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ شوبمن گل کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ایونٹ کا فائنل 3فروری کو آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان کھیلا جائیگا۔پاکستان تیسری پوزیشن کیلئے کل افغانستان سے مقابلہ کریگا۔پانچویں پوزیشن کیلئے بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ مد مقابل ہونگے۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح اڑھائی بجے شروع ہونگے ۔ ساتویں پوزیشن کے میچ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو ہرا دیا ۔ انگلینڈ نے سات وکٹوں پر 261رنز بنائے ۔ نیوزی لینڈکی ٹیم 229رنز پر پویلین لوٹ گئی ۔