محمد آصف کو متحدہ عرب امارا ت کا ویزا مل گیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) پاکستان کے فاسٹ بائولر محمد آصف کو 10سال بعد متحدہ عرب امارات کا2 ماہ کیلئے ویزا جاری کردیاگیا۔ وہ یواے ای میں ہونیوالے ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گے۔ محمدآصف کوویزاعجمان میں ہونیوالے ٹورنامنٹ کیلئے جاری کیاگیاہے۔محمد آصف پر منشیات ملنے پر متحدہ عرب امارات میں داخلے میں پابندی عائد تھی۔ میچ فکسنگ میں سزاپانے کے باعث بھی محمد آصف کوکچھ ممالک کیویزا میں دشواری کاسامنا تھا۔امید ہے کہ متحدہ عرب امارات کاویزاملنے کے بعد محمد آصف مستقبل میں بھی دبئی اور شارجہ کے میدانوں میں ایکشن میں نظر آسکتے ہیں۔