انڈر 16 کرکٹ :پنجاب، سندھ کی ٹیمیں کامیاب

31 جنوری 2018

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) پی سی بی انڈر 16 پٹینگولر ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں پنجاب اور سندھ کی ٹیموں نے میچز جیت لیے۔ سندھ اور فیڈرل ایریا کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا گیا ۔ سندھ ٹیم نے 9 وکٹوں پر 178 رنز بنائے۔ فیڈرل ایریا کی ٹیم 104 سکور پر ڈھیر ہو گئی۔ کے پی کے ٹیم نے 5 وکٹوںپر 129 رنز بنائے۔ پنجاب ٹیم نے ہدف 7 وکٹوںپورا کرلیا۔ سمیر ثاقب نے 46، خلیل الرحمان نے 46 نمایاں رنز سکور کیے۔