ورلڈ ٹی ٹونٹی 2020میزبانی،آسٹریلوی شہروں کا اعلان

31 جنوری 2018

لاہور(نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ ٹی ٹونٹی 2020کے وینیوز کا اعلان کردیا۔ اعلان کردہ وینیوز کے مطابق،ورلڈ ٹی ٹونٹی 2020 کے میچزمجموعی طورپر آسٹریلیا کے8شہروں کے 13 گراؤنڈز پرہوں گے۔خواتین کا ایونٹ 21 فروری سے 8مارچ تک جبکہ مردوں کا18اکتوبر سے 15 نومبرتک ہوگا۔ شہروں میں ایڈیلیڈ، برسبین، کینبرا، گیلونگ، پرتھ، سڈنی، ہوبارٹ اورمیلبورن شامل ہیں۔