ترک افواج کا شاخ زیتون آپریشن جاری‘ مزید 73 دہشت گرد ہلاک
استنبول (اے پی پی) ترکی کے حکام کا کہنا ہے کہ سرحد پار علاقوں میں شاخ زیتون آپریشن میں 13 لڑاکا طیاروں نے دہشت گرد تنظیموں کی بیس کو اہداف بنایا اور انہیں مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔ آپریشن کے نویں روز علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم ’’پی کے کے‘‘ اور ’’ پی وائے ڈی‘‘ سے تعلق رکھنے والے 73 دہشت گردوں کی ہلاکت کے بعد ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 557 ہو گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 13 ترک لڑاکا طیاروں نے آپریشن میں حصہ لیا ہے۔