رویہ نہ بدلا تو موجودہ ایرانی نظام حکومت کا دھڑن تختہ ہو سکتا ہے: احمدی نژاد

31 جنوری 2018

تہران (این این آئی) ایران کے سابق صدر محمود احمدی نژاد نے خبردار کیا ہے کہ حکومت نے رویہ نہ بدلا تو عوامی احتجاج کے نتیجے میں موجودہ نظام حکومت کا دھڑن تختہ ہو سکتا ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق سابق صدر نے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ کو ایک انتباہی مکتوب ارسال کیا جس میں ان سے کہا گیا کہ وہ عوام کے دیرینہ، جائز اور اصولی مطالبات پر عملدرآمد کے احکامات جاری کریں۔عوام سخت ترین نفسیاتی، اقتصادی اور سیاسی دباؤ کا شکار ہیں۔ ایسے حالات میں ایران کے دشمنوں کو اپنے عزائم کو عملی شکل دینے کا بہترین موقع مل سکتا ہے اور وہ ایرانی نظام کا خاتمہ کر سکتے ہیں۔