فضائیہ کی آپریشنل ٹریننگ میں بہتری کا عمل جاری رہنا چاہئے: ائر چیف

31 جنوری 2018

اسلام آباد (این این آئی) ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ مستقبل کی فضائی جنگوں کے چیلنجز کے پیش نظر پاک فضائیہ کی آپریشنل ٹریننگ میں بتدریج بہتری کا عمل ہمیشہ جاری رہنا چاہئے۔یہ بات سرگودھا میں کمبیٹ کمانڈرز سکول کے 49ویں کمبیٹ کمانڈرز کورس کی گریجوایشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ پاک فضائیہ کے سربراہ اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔خطاب میں مزید کہا کہ کمبیٹ کمانڈرز سکول پاک فضائیہ کی عسکری قیادت کی عملی تربیت میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے ۔