سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان جلد برطانیہ کا دورہ کریں گے

31 جنوری 2018

لندن(این این آئی) برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے کہا ہے کہ ان کا سعودی عرب کا دورہ عظیم اہمیت کا حامل ہے۔ عرب ٹی وی سے بات چیت میں انہوں نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیر خارجہ عادل الجبیر کے ساتھ اپنی بات چیت کو "شان دار" قرار دیا۔وہ امید کرتے ہیں کہ سعودی ولی عہد عنقریب برطانیہ کا دورہ کریں گے۔