امارتی خاتون نے خاوند کے موبائل سے خود کو ہی طلاق کا پیغام بھیج دیا، عدالت میں بھانڈا پھوٹ گیا

31 جنوری 2018

دبئی (این این آئی) متحدہ عرب امارات کی ایک خاتون نے اپنے خاوند کے ظلم و ستم سے دلبرداشتہ ہوکر اس کے فون سے اپنے آپ کو خود ہی طلاق کا پیغام بھیج دیا۔تاہم خاتون کی اس حرکت کا بھانڈا عدالت میں پھوٹ گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق خاتون کا شوہر گہری نیند سو رہا تھا کہ خاتون نے اس کی انگلی کی مدد سے ایسا کر دیا۔